Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اے آئی ٹیکنالوجی کیمیائی ہتھیاروں کو فروغ دے سکتی ہے، رشی سوناک کی وارننگ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اے آئی ٹیکنالوجی کیمیائی ہتھیاروں کو فروغ دے سکتی ہے، رشی سوناک کی وارننگ

لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی تعمیر کو آسان بنا سکتی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ بدترین صورت حال میں معاشرہ AI پر تمام کنٹرول کھو سکتا ہے یہاں تک کہ اسے بند بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اگرچہ نقصان کے امکانات پر اختلاف ہے لیکن ہمیں AI کے خطرات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں جس کا مقصد برطانیہ کو AI کے ایک عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنا تھا، میں کہا کہ ٹیکنالوجی پہلے ہی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ترقی معاشی ترقی اور پیداواری صلاحیت کو متحرک کرے گی تاہم اس کا لیبر مارکیٹ پر اثر پڑے گا۔

رشی سوناک نے تقریر میں سائبر حملے، دھوکہ دہی اور بچوں کے جنسی استحصال سمیت AI کی طرف سے پیدا ہونے والی صلاحیتوں اور ممکنہ خطرات کا بھی اعادہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *