Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
45 سال سے مہمان نوازی کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو آخری موقع دیا ہے، جان اچکزئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

45 سال سے مہمان نوازی کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو آخری موقع دیا ہے، جان اچکزئی

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم غیرقانونی طور پر مقیم مہاجرین کی 45 سال سے مہمان نوازی کررہے تھے اب انہیں موقع فراہم کیا ہے کہ وہ تمام لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔

کوئٹہ میں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں، تمام مکاتب فکر کے لوگوں کیوجہ سے ملک میں امن اور بھائی چارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو پاکستان اور صوبے سے بے دخل کیا جارہا ہے، بھارت نائیجیریا سمیت دیگر ممالک میں بھی غیر ملکی تارکین کیلیے اسی پالیسی پر عمل کیا جاچکا ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ آرمی چیف کی پالیسیوں اور کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، غیر ملکی تارکین کیلیے تین کراسنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں، سندھ اور پنجاب سے آنے والے مہاجرین کو کیمپس میں رکھا جائے گا اور یکم نومبر کے بعد ایسے تمام افراد کیخلاف آپریشن بھی کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *