Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ ہائیکورٹ؛ بجلی بِلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ ہائیکورٹ؛ بجلی بِلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی تاہم عدالتی معاونین خصوصی کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی درخواست پر کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو بلوں کے ذریعے شہریوں سے میونسپل چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔ بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف حافظ نعیم نے درخواست دائر کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *