Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجلی 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی نیپرا میں سماعت، فیصلہ محفوظ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجلی 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی نیپرا میں سماعت، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: بجلی 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی 55 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی جس کی آج نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں سماعت شروع ہوگئی۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے سماعت کی۔

سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست داٸر کی ہے اور سرکاری ڈسکوز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کیلئے 8 ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی، ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی، ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد ہوئی اور ماہ ستمبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی، بجلی کے نرخ بڑھائے جائیں۔

بعدازاں نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے بجلی مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *