Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے نے پروازوں پربچوں کے لیے الگ مینومتعارف کروادیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے نے پروازوں پربچوں کے لیے الگ مینومتعارف کروادیا

کراچی: پی آئی اے نے اپنی پروازوں پربچوں کے لیے الگ مینو متعارف کروادیا،کڈزمینیومیں ڈونٹس،کپ کیک،نگٹس اورجوسزشامل ہیں۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ نے پروازوں پرکم عمرمسافروں (بچوں) کے لیے الگ مینو متعارف کرادیا، دوران پروازجہازمیں سواربچوں کو لنچ اورڈنرمیں خصوصی مینیو پیش کیاجائےگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کڈز مینیومیں ڈونٹس،کپ کیک،نگٹس،پیسٹریز اورمختلف قسم کے جوسزسمیت دیگراشیا شامل ہیں۔ یوں 30ہزارفٹ کی بلندی پرجہازمیں بچوں کو ان کے من پسند کھانے دستیاب ہوں گے۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ عموماً بچے اپنی فیملیزکے ساتھ فضائی سفرکرتے ہیں، یہ نئی سہولت ان کی پسند اورمزاج کو مد نگاہ رکھ کرمتعارف کروائی جارہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *