Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عام انتخابات 4 فروری 2024 کو ہوں گے، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن میں اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عام انتخابات 4 فروری 2024 کو ہوں گے، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن میں اتفاق

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد صدر مملکت ، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کے درمیان چار فروری 2024 کو عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ طویل ملاقاتیں کیں جس میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر اعلامیہ
ایوان صدر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی اٹارنی جنرل برائے پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار ممبران کے ہمراہ ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ جس میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *