Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد میں لینڈنگ کے دوران جہاز سے جانور ٹکرا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد میں لینڈنگ کے دوران جہاز سے جانور ٹکرا گیا

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران جہاز سے جانور ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران وائلڈ لائف ہٹ کا واقعہ پیش آیا ہے، دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ نے رات 11 بج کر 51 پر لینڈ کیا، لینڈنگ کے بعد پائلٹ نے رن وے 28L پر لینڈنگ رول کے دوران نوز وہیل پر جانور ٹکرانے کی اطلاع دی، رن وے کا معائنہ پر ٹیکسی وے C اور F کے درمیان مردہ جانوروں کی باقیات پائی گئیں۔

متعلقہ ائرلائین کے انجینئرنگ شعبے نے ہوائی جہاز کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کی اطلاع دی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر جہاز کو حادثہ کہنا قطعی درست نہیں، وائلڈ لائف کو ائرپورٹس سے دور رکھنے کے ہرممکن انتظامات کیے جاتے ہیں، متعلقہ حکام واقعہ کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *