Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 12 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی مقامی مارکیٹ میں 172 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے ہو گئی۔

دریں اثنا چاندی کی قیمت ملک میں بغیر کسی رد و بدل کے 2580 روپے فی تولہ اور 2211.93 روپے فی 10 گرام پر برقرار ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *