Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میانوالی میں ایئر فورس بیس پر حملہ ناکام، 9 دہشت گرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میانوالی میں ایئر فورس بیس پر حملہ ناکام، 9 دہشت گرد ہلاک

میانوالی: سیکیورٹی فورسز نے پاک فضائیہ کے ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا جسے الحمدللہ سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت ناکام بنا دیا گیا، اہلکاروں اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

غیر معمولی جرأت اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا.
حملے کے دوران پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین غیر آپریشنل طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو کچھ نقصان پہنچا۔

پی اے ایف ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کر کے تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *