Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فضل الرحمان کی قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فضل الرحمان کی قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

جے یو آئی پاکستان کے میڈیا سیل کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

فضل الرحمن نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچون اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وقت آگیاہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو۔

اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں ظلم وستم کرکے قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہاہے، امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے، انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں، امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے ، اپنی ماؤں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیر قطر کے بعد ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان ترکیہ اور قطر کی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکے۔

مولانا فضل الرحمان غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *