Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ن لیگ کا پی ٹی آئی کو بھی انتخابی عمل اور سیاسی بات چیت میں شامل رکھنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ن لیگ کا پی ٹی آئی کو بھی انتخابی عمل اور سیاسی بات چیت میں شامل رکھنے کا فیصلہ

لاہور: لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کا دو گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس کی اندرونی کہانی ذرائع سے سامنے آئی ہے۔

پارٹی ذرائع کی جانب سے جاری ہونے والی اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق نواز شریف نے عام انتخابات کا ماحول بنانے سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق اہم بیٹھک میں معاشرے میں عدم برداشت اور نفرت انگیز سیاسی فضا کو ختم کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی جبکہ نواز شریف کی تجویز پر آل پارٹیز کانفرنس کی طرز پر تمام جماعتوں کی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو بطور اسٹیٹسمین کردار نبھانے کی تجویز دی اور کہا کہ ’آپ نہ صرف ملک بلکہ پورے خطے کے سینئر ترین رہنما ہیں، ملک اور سیاست کو آپ کی خدمات کی مزید ضرورت ہے‘۔

ن لیگ کا تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے الیکشن رولز طے کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارمز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی رہنماؤں کی تجویز پر نواز شریف کا ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *