Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلیے بجٹ سبسڈی ختم کرنیکا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلیے بجٹ سبسڈی ختم کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ بارے وزارت خزانہ میں ہونے والے مذاکرات کے چوتھے دور میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی مجموعی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مذاکرات میں رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے توانائی کے شعبے سے متعلق آئی ایم ایف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ اضافے سے سرکلر ڈیبٹ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *