Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور سمیت چار اضلاع میں اسموگ ایمرجنسی نافذ، تعطیل کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور سمیت چار اضلاع میں اسموگ ایمرجنسی نافذ، تعطیل کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر جمعہ ہفتے کو لاہور ڈویژن گوجرانولہ حافظ آباد میں چھٹی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اسموگ کے تدارک کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا لاہور میں آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث زیادہ اثرات آلودگی کے لاہور پر مرتب ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا 9 نومبر کو پورے ملک میں چھٹی ہے اور دس کو پنجاب کے زیادہ اسموگ والے اضلاع چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں ٹریفک کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کریں گے جبکہ ہوٹل، پارک اور سینما گھر بھی بند ہونگے

محسن نقوی نے کہا یہ تمام فیصلے اس ہفتے کے لیے ہے جمعہ کے روز محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے اسموگ کے تدارک میں فائدہ ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *