Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الخدمت کے تحت غزہ متاثرین کیلیے امدادی سامان کی کھیپ مصر روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الخدمت کے تحت غزہ متاثرین کیلیے امدادی سامان کی کھیپ مصر روانہ

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غزہ متاثرین کیلیے چارٹرڈ طیارے کارگو بوئنگ 474کے ذریعے امدادی سامان مصر کے العریش ائرپورٹ روانہ کردیا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے غذائی اجناس،ادویات، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس اور دیگر سامان پر مشتمل امدادی کھیپ روانہ کی گئی ہے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت 5 طیاروں کامزید امدادی سامان بھیجنے کی پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد عبد الشکور اس وقت مصر میں ہیں، جہاں وہ غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے ممکنہ ذرائع کے حوالے سے سرکاری و رفاہی اداروں سے مشاروت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے فوراَ بعد سے میدان عمل میں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *