Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشری بی بی کے خلاف ن لیگ نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے، شیرافضل مروت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشری بی بی کے خلاف ن لیگ نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے، شیرافضل مروت

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاکستان پہنچنے پر ان سے مدبرانہ کردار کی توقع تھی۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس چئیرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے کر رہا ہوں، عمران خان کی کی اہلیہ کے خلاف مسلم لیگ ن نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام چینلز پر عطا تارڑ کی پریس کانفرنس دکھائی گئی،ہمیں الیکٹرانک میڈیا پر وہ کوریج نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میک اور بریک کی صورتحال پر پہنچ چکا ہے، سیاسی درجہ حرارت بہت اوپر ہے اور معاملات گالم گلوچ تک پہنچ چکے ہیں۔ نواز شریف کے پاکستان پہنچنے پر ان سے مدبرانہ کردار کی توقع تھی، حالات کا تقاضا تھا کہ نواز شریف اعلان کرتے کہ پاکستان مزید سیاسی بد امنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ نواز شریف پاکستان اور جمہوریت کی بقا کے لیے پیغام دیتے کہ ہر شخص کے گھر جانے کو تیار ہوں اور ان حالات میں پاکستان کو لینے کی بجائے دینے کی بات کرتے۔

انہوں نے کہا کہ نہ پاکستان نے آپ ( نواز شریف ) کو چوتھی بار وزیراعظم بنانا ہے نہ آپ نے بننا ہے۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ جے یو آئی ( ف ) کے رہنما داؤد خٹک نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *