Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کے علی نوازاعوان اور عامرڈوگر بھی مانسہرہ سے گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کے علی نوازاعوان اور عامرڈوگر بھی مانسہرہ سے گرفتار

مانسہرہ: تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں سابق ایم این اے مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدررضااللہ خان کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔ رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب ابھی تک پولیس یا کسی بھی ادارے نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔ رضااللہ خان کے کزن نے تھانہ بٹل میں دونوں کے اٹھائے جانے کی اطلاع دی۔

کزن سابق ناظم رضا اللہ کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس دودرجن اہلکاروں نے دونوں ایم این ایز اوردیگر دولوگوں کو پکڑا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ علاوہ ازیں مانسہرہ پولیس کے مطابق کسی گرفتاری کے بارے میں ہمیں معلومات نہیں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *