Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
9 مئی کیس میں شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

9 مئی کیس میں شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: نومئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کو اُکسانے سے متعلق تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں سیشن کورٹ نے شیخ رشید احمد کی ضمانت مںظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی جو کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کے روبرو ہوئی۔ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے دریافت کیا شیخ صاحب کیا حال ہے؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ آج بینک بند ہے، جج نے کہا کہ آپ نے شیخاں والی گل کردی اس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگ گیا۔

ان کی طرف سے وکیل نے کہا کہ چالان میں سپلیمنٹری میں نام ڈالا ہے، پولیس نے گھر پر چھاپہ بھی مارا ہے،پولیس نے ہماری گاڑیاں بھی اٹھا لیں، جو ضمانتی مچلکے جمع کراتے ہیں انہیں بھی اٹھالیتے ہیں۔

جج نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 25 نومبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے شیخ رشید کو 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ تھانہ کوہسار میں بیسویں ضمانت کروائی ہے، 66 کیسز اور ہیں میرے پاس اتنے ضمانتی نہیں، عدالیہ کے ساتھ اداروں سے کبھی نہیں بگڑی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات کے بغیر قوم زندہ نہیں رہ سکتی، میری 73 سال عمر ہے اور 86 کیسز ہیں، آج تھانہ کوہسار میں بیسویں ضمانت منظور ہوئی ہے، شکر ہے جج صاحب نے سستی ضمانت دے دی، ہماری بڑے لوگوں سے کبھی نہیں بگڑی میری بڑے لوگوں سے درخواست ہے کہ جو لوگ بے گناہ ہیں انہیں چھوڑ دیا جائے ان لوگوں کے پاس ضمانتی بھی نہیں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *