پشاور: جسٹس (ر) ارشد حسین نے نگراں خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے صوبائی نگراں وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں میئر پشاور حاجی زبیرعلی، سابق نگران صوبائی کابینہ کے اراکین،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور، کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔
گورنرحاجی غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
نگراں وزیراعلی کی تقرری سے انتہائی اہم آئینی ضرورت پوری ہوئی ہے، وزیراعظم
اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جسٹس (ر) ارشد حسین کی بطور نگراں وزیراعلی تقرری سے انتہائی اہم آئینی ضرورت پوری ہوئی ہے۔

Leave a Reply