Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنرل (ر) فیض پر سنجیدہ الزامات نظرانداز نہیں کیے جا سکتے، سپریم کورٹ حکمنامہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنرل (ر) فیض پر سنجیدہ الزامات نظرانداز نہیں کیے جا سکتے، سپریم کورٹ حکمنامہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ الزامات سنجیدہ ہیں، انہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف معیز احمد کی درخواست پر 8 نومبر کی سماعت کا تحریری فیصلہ سپریم کورٹ نے جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے آئی ایس آئی کے سابق عہدے دار فیض حمید پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق ٹاپ سٹی پر قبضے کے لیے ان کو اور اہل خانہ کو اغوا کیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید پر درخواست گزار کے آفس اور گھر پر چھاپے کا الزام ہے۔ جنرل (ر) فیض حمید پر درخواست گزار کے گھر کا سامان اور سوسائٹی کا ریکارڈ چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا سپریم کورٹ کے علاوہ کارروائی کے لیے کوئی متعلقہ فورم نہیں بنتا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *