کراچی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے تین نام پیش کردیے۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے الگ الگ نام پیش کیے ہیں۔
محمد عامر نے کہا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے موزوں امیدوار ہیں جبکہ ون ڈے کیلئے اگر آپ کپتان بدلنا چاہتے ہیں تو شان مسعود ایک بہت اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔
محمد عامر نے ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ٹیم کی قیادت سونپنے کی تجویز دی ہے۔

Leave a Reply