Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

راولپنڈی: احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی کے دس روز کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست 17 نومبر تک زیر التوا رکھتے ہوئے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اور نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عمران خان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی تحریری استدعا کی اور دلائل دئیے۔ چییئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

جج محمد بشیر نے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالتی فیصلہ

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے عمران خان کی دس روزہ جسمانی ریمانڈ درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چییئرمین پی ٹی آئی سے نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہی رہیں گے۔

سماعت کی اندرونی کہانی

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کی سماعت کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست 17 نومبر تک زیر التواء کرتے ہوئے نیب کو جیل میں ہی چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *