Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بیکری آئٹمزکی قیمتیں؛ سپریم کورٹ کی کے پی حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بیکری آئٹمزکی قیمتیں؛ سپریم کورٹ کی کے پی حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے تعین پر خیبرپختونخوا حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

عدالت عظمیٰ میں خیبرپختونخوا میں بیکری آئٹمز کی قیمتیں مقرر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بیکری آئٹمز بنیادی اشیا میں نہیں آتے، بنیادی اشیا کی قیمتیں مقرر کرنا تو سمجھ آتا ہے بیکری آئٹمز کی نہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا کیک کا کوئی متبادل ہے، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ کیک کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیک پیسٹری اگر مہنگی فروخت ہو رہی ہے تو ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ اور ٹائی بھی وکلا کی ضرورت ہیں تو کیا کل ان کی قیمت بھی مقرر کریں گے؟

دوران سماعت بیکری مالک کے وکیل نے کہا کہ بنیادی اشیا کی قیمت روزانہ مقرر ہوتی ہے اور بیکریوں میں تیار ہونےو الی چیزوں کی چھ ماہ بعد۔

اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ تو ڈیمانڈ اور سپلائی کا معاملہ ہے، لمبے عرصے کیلیے قیمت کیسے مقرر ہوسکتی ہے؟ قانون اجازت دے بھی تو یہ قانون کی منشا نہیں ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت سے بات کروں گا۔

بعدازاں عدالت نے بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے تعین پر صوبائی حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *