Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف نے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کیلیے درخواست دائر کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف نے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کیلیے درخواست دائر کردی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کیلیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درخواست ترجمان معظم بٹ ایڈوکیٹ نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 218 (3) کے تحت صاف شفاف اورغیرجانبدارالیکشن کرانا لازمی ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنر خیبر پختونخوا اور نگراں صوبائی حکومت کی آئینی حیثیت بھی متنازع ہوگئی جبکہ تحریک انصاف کو صوبے میں سیاست کے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے، جلسے اور کنونشن تک کی اجازت نہیں اور پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور مقامی قیادت گرفتار یا مقدمات کا سامنا کررہی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت غیر جانب دار نہیں رہی بلکہ پی ٹی آئی مخالف ہے، موجودہ گورنر کی موجودگی میں صاف شفاف الیکشن کا امکان نہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کی انعقاد میں غیر آئینی تاخیر کی۔

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گورنر کو صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے عمل میں دخل اندازی سے روکے، صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات جوڈیشل افسران کے تحت کروائے جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت ، گورنر کے پی ، الیکشن کمیشن ، خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *