Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
10 تولہ سونے کی مالیت 80 ہزار روپے، نگراں وزیراعظم کے اثاثے سامنے آگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

10 تولہ سونے کی مالیت 80 ہزار روپے، نگراں وزیراعظم کے اثاثے سامنے آگئے

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، وزیراعظم کے پاس 10 تولہ سونا ہے جس کی مالیت محض 80 ہزار روپے ہے، کراچی ڈی ایچ اے میں ایک گھر ہے جس کی مالیت 40 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

نگراں حکومت کی جانب سے ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مجموعی طور پر 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کے پاس 10 تولہ سونا موجود ہے، وزیراعظم نے اس کی مالیت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ ان کے پاس 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین موجود ہے جس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے، ان کے پاکستان چاغی مائننگ لمیٹڈ میں 50 ہزار روپے کے شیئرز ہیں، انوارالحق کاکڑ کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے موجود ہیں، کراچی ڈی ایچ اے میں 40 لاکھ روپے مالیت کا ایک گھر ان کا ہے، وزیراعظم نے اپنے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کراچی ڈی ایچ اے 6 میں 40 لاکھ روپے مالیت کا گھر ظاہر کیا ہے، کراچی ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ظاہر کی ہے ان دونوں اراضی کو والد سے تحفہ ملنا ظاہر کیا ہے۔

شمشاد اختر نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھے ہیں، ان کے پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں، نفع انکم بینک عارف حبیب میں 9 لاکھ 47 ہزار انویسٹ ہیں، ٹریژری بلز میں 10 کروڑ 96 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں۔

انہوں نے ٹی ڈی آر بینک الحبیب میں 2 کروڑ 41 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، ان کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا ہے اور 19 لاکھ 46 ہزار روپے کی نقدی ہے جب کہ بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار روپے موجود ہیں، شمشاد اختر نے فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی

مرتضیٰ سولنگی 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 1 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کا گھر ہے، ان کی اہلیہ کے پاس اسلام آباد میں 2 گھر 31لاکھ روپے مالیت کے ہیں، ان کے SMC پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ہزار روپے کے شئیرز ہیں، وہ ساڑھے 12 لاکھ روپے کی گاڑی کے مالک ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات نے 4 تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار روپے ظاہر کی ہے، ان کی اہلیہ کے پاس 18 لاکھ روپے نقدی موجود ہے، انہوں ںے اپنے پاس 26 لاکھ 93 ہزار روپے کیش ظاہر کیے ہیں، جب کہ بینک میں 3 لاکھ 19 ہزار اور اہلیہ کے پاس بینک میں 1 لاکھ 57 ہزار روپے موجود ہیں، نگراں وزیر اطلاعات نے گھر کے فرنیچر کی مالیت 10 لاکھ ظاہر کی ہے۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی کے پاس ملتان میں 2 کینال کا گھر ہے جس کی مالیت 1 کروڑ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ ان کے پاس ملتان یونائیٹڈ مال میں 2 کروڑ 50 لاکھ کا فلیٹ ہے، اسلام آباد میں 3 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کا گھر بھی ہے، سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ایک کروڑ روپے کا پلاٹ بھی ظاہر کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *