Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہورمیٹرو بس میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہورمیٹرو بس میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور: پولیس نے میڑو بس میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان عدنان عرف لالو اور اس کا ساتھی غلام عباس بسوں کے اندر مسافروں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔ علاوہ ازیں پولیس نے میٹرو بس میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزمان سے 40ہزار نقدی برآمد کر کے مدعیہ سلطانہ بی بی کے سپرد کردی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے مدعیہ کی شکایت پر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اپنی رقم کی واپسی پر مدعیہ سلطانہ بی بی نے انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے شفیق آباد پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *