Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیکیورٹی ادارے کسی کا بھی شناختی کارڈ چیک کرسکتے ہیں، وزیر اطلاعات بلوچستان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیکیورٹی ادارے کسی کا بھی شناختی کارڈ چیک کرسکتے ہیں، وزیر اطلاعات بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی شہری کی شناختی دستاویزات چیک کرنے کی اجازت دے دی۔

کوئٹہ میں بدھ کے روز نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، صوبے میں کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاپ اور سرچ کی پالیسی پر کام کررہے ہیں جبکہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروے کو کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ و دستاویزات دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ جنوری کے آخر تک دس لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو وطن واپس بھیجا جائے گا۔

نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ ولی تنگی ڈیم کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کی ذمہ داری بھی قبول کی، دہشت گرد تنظیمیں اپنے دہشت گرد چھوڑ کر بھاگ گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 2 لاکھ افراد کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دیے گئے جبکہ دس لاکھ غیر قانونی مکین یہاں پر مقیم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *