Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد میں پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد میں پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑی گئی

اسلام آباد: ایف بی آر کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑلی۔

کسٹمز حکام کے مطابق اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑی گئی ہے، گولڑہ موڑ پر خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تھی، پکڑے گئے موبائل فونز کی مالیت پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

حکام نے بتایا کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسپیشل جج سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سمیت دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک ہے اور ان ملزمان کے ذریعے اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *