Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پولنگ ڈیوٹی؛ الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملازمین کی فہرستیں مانگ لیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پولنگ ڈیوٹی؛ الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملازمین کی فہرستیں مانگ لیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ عملے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اداروں سے افسران و ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز، سیکرٹری توانائی، گورنر اسٹیٹ بینک اور اکاؤنٹنٹ جنرل کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں عام انتخابات کے دوران پولنگ عملے کے فرائض انجام دینے کے لیے افسران و ملازمین کی فہرستیں فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹاف کی ضرورت ہو گی اور آئین کے تحت تمام وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ادارے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔
الیکشن کمیشن نے صوبوں سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ، وزارت توانائی اور نیشل بینک اور متعلہ بینکوں کے افسران کی بھی فہرستیں مانگ لی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو افسران و ملازمین کی فہرستیں جلد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *