Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد میں میوزیکل ایونٹ کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد میں میوزیکل ایونٹ کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والے میوزیکل ایونٹ کے آرگنائزرز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق میوزیکل ایونٹ کی انتظامیہ لاء اینڈ آرڈر اور قانون کو خاطر خاہ نہ لائی۔

اسلام آباد میں گزشتہ رات میوزیکل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نامور گلوکاروں نے شرکت کی تھی۔
این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر ایونٹ انتظامیہ کے خلاف ایس ایچ او ناصر منظور کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں ایونٹ انتظامیہ کے عادل ایوب، عثمان عثمانی، عمران ، جنید عباسی اور دیگر کو نامز کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لاؤڈ اسپیکرز پر اونچی آواز میں میوزک بجایا جاتا رہا جس کی آواز شہری آبادی میں گونجتی رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ این او سی کے مطابق سیکیورٹی اسٹاف فراہم نہیں کیا گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی رہی۔

اسلام آباد پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ، لائٹس، اسٹیج کا سامان اور دیگر چیزیں ضبط کر لیں۔ موقع پر موجود افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایونٹ انتظامیہ موقع سے فرار ہو گئی۔ گزشتہ رات شہریوں کی جانب سے آبپارہ چوک پر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *