Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: سونے کی قیمتوں میں بین الاقوامی اور مقامی سطح پر اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر اضافے سے 2022 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اس کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2550روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21روپے پر مستحکم ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *