Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دیربالا: پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ، فائرنگ و پتھراؤ سے سمیت متعدد زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دیربالا: پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ، فائرنگ و پتھراؤ سے سمیت متعدد زخمی

دیر بالا: پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں فائرنگ اور پتھراؤ سے پولیس اہل کاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دیر بالا میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن منعقد کیا جارہا ہے، جھڑپ چیکیاتن کے مقام پر ہوئی جس کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیربالا منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ باب کمراٹ دیربالا میں پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی فائرنگ سے شالم ولد محمد شدید زخمی ہوگیا جسے دیر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حالات کشیدہ ہونے کے بعد سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آج کوٹکے صاحب آباد دیربالا میں ورکرز کنونشن منعقد کیا جارہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 لگانے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے، پولیس اور دیر لیویز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *