اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کو درکار قرضوں کے تخمینے میں کمی کردی۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال اور اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں کی طلب124 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے، جو کہ گزشتہ تخمینے سے 8 ارب ڈالر کم ہے، یاد رہے کہ چار ماہ قبل آئی ایم ایف نے یہ تخمینہ 131 ارب ڈالر لگایا تھا، جبکہ اس طرح مجموعی بیرونی قرضوں میں بیرونی پبلک قرض 103 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، جو سابقہ تخمینے کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر کم ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ آئی ایم ایف نے یہ جائزہ رواں مالی سال 2023-24 اور اگلے مالی سال 2024-25 کیلیے جاری کیا ہے، ان تخمینوں پر اگلے سال فروری یا مارچ میں ہونے والے مذاکرات میں مزید بات کی جائے گی۔

Leave a Reply