Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نگران وزیراعظم اور دو سابق وزرائے اعظم کے عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نگران وزیراعظم اور دو سابق وزرائے اعظم کے عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت

اسلام آباد: موجودہ نگران وزیراعظم اور دو سابق وزرائے اعظم کے آئندہ 3 روز میں اسلام آباد کی عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔

اسلام آباد کی عدالتوں میں آئندہ چار روز میں اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔ نگران وزیراعظم کو بلوچ طلبہ گمشدگی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔

نواز شریف ہائیکورٹ میں زیر التوا دو اپیلوں پر 27 نومبر کی سماعت کے دوران پیش ہوں گے۔ سائفر کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 28 نومبر کو عدالت پیشی کا حکم دے رکھا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں اپیل 30 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری سماعت کریں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *