اسلام آباد:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم ہونے پر کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں انہوں ںے آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، میں نے اپنے معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا اور آج اللہ نے مجھے سرخرو کیا، اس مالک کا بہت شکر ہے۔

Leave a Reply