Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عام انتخابات؛ خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں کیلیے ضابطہ اخلاق جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عام انتخابات؛ خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

پشاور: آئندہ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا، جلسے جلوسوں ریلیوں کے لیے 9 روز قبل ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینی ہوگی۔

کمشنر پشاور محمد زبیر کی صدارت میں ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں 9 روز قبل جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ڈی سی کو درخواست دیں گی، درخواست مسترد ہونے پر کمشنر سے اپیل کی جاسکے گی۔
سیاسی جماعتیں پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈز ضلعی انتظامیہ کے پاس جمع کرائیں گی، جلسوں میں اشتعال انگیز، ہتک آمیز،تضحیک آمیز اور فرقہ وارانہ زبان کے استعمال پر سختی سے پابندی ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطبق تمام سیاسی جماعتیں دن کی روشنی میں جلسوں کا انعقاد کریں گی،لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف جلسہ گاہ تک محدود ہوگا اور کسی بھی سرکاری عمارت پر پوسٹرز،بینرز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *