کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کو صوبے کا مالک بنائے گی، یہاں پر گیس، پیٹرول اور معدنیات جو کچھ بھی ہے عوام کا ہے اس پر کسی اور کا کوئی حق نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے لیکن افسوس ہے کہ اسلام آباد کو اور پاکستان کے دوسرے صوبوں کو پاکستان کا یہ دل نظر نہیں آتا لیکن ہمیں نظر آتا ہے اس دل کو جیتے ہوئے ہم پاکستان کو درست نہیں کرسکتے۔
Leave a Reply