Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار

مردان: سیکورٹی فورسز نے مردان ریجن میں ایک آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی، جس میں ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

کامیاب کارروائی کے نتیجے میں صوبائی دارالحکومت پشاور دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچ گیا۔ ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں۔

گرفتار دہشت گرد کی نشان دہی پر ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولہ بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ٹی ٹی پی کے دہشت گرد آنے والے دنوں میں پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس کو کامیاب آپریشن کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *