Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم

دبئی: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے مستقبل میں پانی کی دستیابی کو بڑا چیلنج قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹی(کوپ) کے پاکستان پویلین میں ’لیونگ انڈس انیشی ایٹو‘ کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کویہاں خوش آمدیدکہتاہوں، یہاں ہم سب کی موجودگی ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنےکی کاوشوں کاحصہ ہے،وزیراعظم لیونگ انڈس کوحقیقت کاروپ دینےکیلیےڈاکٹرعادل، محکمہ فوڈاینڈکلچراورزراعت کی شاندارخدمات کوسراہتاہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ ذمہ داریوں سےماحولیاتی تبدیلی کےچیلنج سےنبردآزماہوسکتےہیں، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سےسب سےزیادہ متاثرہونےوالاآٹھواں ملک ہے، پاکستان کے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پانی کی دستیابی ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحول اورپانی کےچیلنجزسےمتعلق حکومتی ترجیحات واضح ہیں، لیونگ انڈس کےتحت اسٹیک ہولڈرزسےمل کرکرداراداکرناہوگا، لیونگ انڈس وژن کےباعث ہم اپنےمستقبل کومحفوظ کرسکتےہیں، لیونگ انڈس وسیع اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان کی حدود میں سندھ کے ماحولیات کو بحال کرنا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *