Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری

لاہور: ٹریفک پولیس پنجاب نے ایک ہی دن میں 74 ہزار سے زائد لائسنس جاری کر کے تاریخ رقم کر دی۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں مانیٹرنگ سینٹر قائم کردیا، جس کے بعد ڈرائیونگ لائسنس اور چالان کی کارکردگی کا جائزہ لمحہ بہ لمحہ حاصل کیا جارہا ہے ۔

گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں 74000 سے زائد ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کئے۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ لاہور میں 24000 سے زائد لائسنس جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس نے رش کے مدنظر لائسنسنگ سینٹرز میں اسٹاف کی تعداد کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی ٹائم بھی بڑھا دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ پنجاب کے دوسرے اضلاع بھی بہت محنت سے کام کر رہے ہیں ۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈرائیونگ سینٹرز میں بہت رش ہے ۔

لاہور میں جاری کریک ڈاؤن کے باعث چھٹی کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہریوں نے بڑی تعداد میں دفاتر کا رخ کرلیا۔

ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں 02 لاکھ 80 ہزار 518 نئے لرنرپرمٹ جاری کئے۔ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کروائی۔ 19 ہزار 761 شہریوں نے نئے لائسنس جبکہ 18 ہزار 312 نے لائسنس کی تجدید کروائی۔ 1623 انٹرنیشنل لائسنس، 01 ہزار 817 ڈوپلیکٹ لائسنس جاری کئے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *