اسلام آباد: تحریک انصاف کا انٹرپارٹی الیکشن مکمل ہوگیا لیکن عجلت میں الیکشن کے کئی قانونی تقاضے ادھورے رہ گئے۔
قانونی ماہرین کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے عجلت میں کروائے گئے انٹراپارٹی الیکشن میں کئی قانونی خامیوں کے باعث اکبر ایس بابر کو انٹراپارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا بہترین جواز فراہم کردیا گیا ہے۔
پارٹی آئین کے تحت نیشنل کونسل نے انتخاب کرنا تھا مگر اس کا کوئی باضابطہ اجلاس ہی منعقد نہیں ہوا۔ الیکشن سے پہلے نہ پینل بنے نہ بیلٹ پیپر چھپے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تشہیر ہوئی نہ کاغذات پر اعتراض کا موقع فراہم کیا گیا۔ تمام عہدوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

Leave a Reply