Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب اور پٹیشنر خالد محمود ایڈوکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

وکیل شعیب شاہین نے کمیشن کو بتایا کہ ہم نے انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہیے۔ قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ہے۔ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے اس کے ساتھ چلا لیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے کہ وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کریں۔

خالد محمود نے استدعا کی کہ آپ آرڈر میں لکھ کر دے دیں کے سابق وزیراعظم سزا یافتہ ہیں اور وہ پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخاب لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *