اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ انتخابات کا شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔
ووٹرز ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام نتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن چند روز میں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا اور چند روز میں الیکشن شیڈول بھی جاری دیا جائے گا ۔

Leave a Reply