Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں یکم دسمبر تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر کو سرکاری ذخائر کی مالیت 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 7 ارب 2 کروڑ اور دو لاکھ روپے پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *