Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان نے اپنی نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان نے اپنی نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی و سابق چیئرمین عمران خان نے اپنی 5 سال کی نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سابق چئیرمین عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023ء کو پانچ سال کے لیے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی قدم اٹھایا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

عمران خان نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے مجھے پانچ برس کے لیے نااہل قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، اس درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *