پشاور: پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صاحب زادہ صبغت اللہ اور سابق ایم پی اے وزیرزادہ کو 9 مئی کے واقعات پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے یا انہیں گرفتار کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، آج سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں رہنمائوں کو مالاکنڈ صاحب آباد کی مقامی پولیس نے گرفتار کیا ہے، ان پر نومئی کے حوالے سے توڑ پھوڑ کے الزامات درج ہیں۔

Leave a Reply