Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئندہ حکومت لاڈلے نہ سپرلاڈلے بلکہ عوام کی ہوگی، سراج الحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئندہ حکومت لاڈلے نہ سپرلاڈلے بلکہ عوام کی ہوگی، سراج الحق

پشاور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت لاڈلے نہ سپرلاڈلے کی ہوگی۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کوخوشحال دیکھنےوالےیہاں جمع ہیں، نوجوان جہالت اورسفارش کیخلاف ہیں، آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنےگی، بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنےگی۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج اس ملک میں دو خاندانوں کی اجارداری ہے ان دو خاندانوں نے کرپشن کو عام کیا، یہاں ایک شہزادہ پھر رہا ہے اور کہہ رہا ہے مجھے وزیراعظم بناؤ میں سندھ کی طرح ترقی دلاؤں گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نےاسرائیل کاساتھ دیا، یہ سوشل میڈیا کی طاقت تھی کہ فرانسیسی حکومت آج جنگ بندی کامطالبہ کررہی ہے، نوجوان سوشل میڈیا کو بہتری کے لیے استعمال کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *