Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے فوری الگ کرنے کا حکم دیا ہے۔

سماعت مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا جس کے مطابق احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں جبکہ فواد حسن فواد کا معاملہ 21 دسمبر کو سنا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ نگراں وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

درخواست گزار وکیل سید عزیزالدین کاکا خیل نے درخواست دائر کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *