Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان سے خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان سے خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین روانہ

اسلام آباد: پاک چین تجارت کے حوالے سے اہم پیشرفت، پاکستان کی جانب سے چین کو خشک مرچوں کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی۔

نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے خشک مرچوں کی کھیپ کی روانگی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی ہمارے برآمد کنندگان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے اور پاک چین تجارتی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان مزید تعاون کے امکانات روشن ہیں۔ یہ اہم کامیابی لیٹونگ فوڈ کمپنی لمیٹڈ کی شاندار کاوشوں سے ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات 20 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستانی زرعی برآمد کنندگان کی جانب سے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں، پیداوار میں اضافہ کریں۔ برآمد کنندگان چینی مارکیٹ کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے موثر مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کو نافذ کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *