Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حج موبائل ایپ کا اجرا، حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حج موبائل ایپ کا اجرا، حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کردیا، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن تیار کرلی، نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اس کا اجراء کیا۔

اس ایپ کا اجرا ایک تقریب میں کیا گیا۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ٹی بی بابر مجید بھٹی نے ایپلی کیشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

قبل ازیں نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے، عازمین حج کے لیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔
انہوں ںے بتایا کہ عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی اور واپسی تک تمام معلومات اس ایپ میں شامل ہیں، حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، سعودی عرب میں اپنی رہائش کے معاملات بھی شامل ہیں، عازمین رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

اس موقع پر نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اَپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے، ایپ حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *