Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوام کیلیے بری خبر؛ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوام کیلیے بری خبر؛ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کردی، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا جبکہ قیمت میں اضافہ سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا جبکہ اضافہ 3 ماہ مارچ 2024تک لاگو رہے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا جس کے بعد نیپرا اتھارٹی نے حتمی منظوری کے لیے نوٹیفکیشن حکومت کو ارسال کردیا، حکومتی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *